۔ (۱۱۲۳۰)۔ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ أَبِی بَکْرٍ: أَنَّ أَبَا أُسَیْدٍ کَانَ یَقُولُ: أَصَبْتُ یَوْمَ بَدْرٍ سَیْفَ ابْنِ عَابِدٍ الْمَرْزُبَانِ، فَلَمَّا أَمَرَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنْ یَرُدُّوْا مَا فِی أَیْدِیہِمْ، أَقْبَلْتُ بِہِ حَتّٰی أَلْقَیْتُہُ فِی النَّفْلِ، قَالَ: وَکَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لَا یَمْنَعُ شَیْئًایُسْأَلُہُ، قَالَ: فَعَرَفَہُ الْأَرْقَمُ بْنُ أَبِی الْأَرْقَمِ الْمَخْزُومِیُّ، فَسَأَلَہُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَأَعْطَاہُ إِیَّاہُ۔ (مسند احمد: ۱۶۱۵۳)
سیدنا ابو اسید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ غزوۂ بدر کے دن ابن عابد مر زبان کی تلوار مجھے ملی، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم فرمایا کہ مجاہدین کے پاس جو جو چیز ہے وہ واپس کر دیں،تو میں وہ تلوار لے آیا اور اسے مال غنیمت میں ڈالادیا۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عادت تھی کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کوئی چیز طلب کی جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انکار نہ فرماتے تھے۔سیدنا ارقم بن ابی ارقم مخزومی رضی اللہ عنہ نے اس تلوار کو پہچان لیااور اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وہ مانگ لی اورآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ اسی کو عطا فرما دی۔
Musnad Ahmad, Hadith(11230)