۔ (۱۱۲۳۹)۔ عَنْ سِمَاکٍ، قَالَ: قُلْتُ لِجَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ: أَکُنْتَ تُجَالِسُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: نَعَمْ، فَکَانَ طَوِیلَ الصَّمْتِ قَلِیلَ الضَّحِکِ، وَکَانَ أَصْحَابُہُ یَذْکُرُونَ عِنْدَہُ الشِّعْرَ وَأَشْیَائَ مِنْ أُمُورِہِمْ، فَیَضْحَکُونَ وَرُبَّمَا یَتَبَسَّمُ۔ (مسند احمد: ۲۱۰۹۵)
سماک کہتے ہیں: میں نے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: کیا آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوتا رہا ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ زیادہ تر خاموش رہنے والے اور کم ہنسنے والے تھے، صحابۂ کرام آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی موجودگی میں اشعار اور اپنے امور سے متعلقہ باتوں کا ذکر کر کے ہنستے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بسااوقات تبسم فرماتے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11239)