۔ (۱۱۲۹)۔عَنْ عَائِشَۃَؓ أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ یُصَلِّی الْعَصْرَ والشَّمْسُ طَالِعَۃٌ فِیْ حُجْرَتِیْ لَمْ یَظْہَرِ الْفَیْئُ بَعْدُ۔ (مسند أحمد: ۲۴۵۹۶)
سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عصر کی نماز پڑھتے تھے، جبکہ سورج (کی دھوپ) میرے حجرے میں ہوتی تھی، ابھی تک سایہ اوپر چڑھا نہیں ہوتا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1129)