Blog
Books



۔ (۱۱۲۷۲)۔ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْأَحْوَصِ الْأَزْدِیِّ قَالَ: حَدَّثَتْنِی أُمِّی أَنَّہَا رَأَتْ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَرْمِی جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ مِنْ بَطْنِ الْوَادِی، وَخَلْفَہُ إِنْسَانٌ یَسْتُرُہُ مِنَ النَّاسِ أَنْ یُصِیبُوہُ بِالْحِجَارَۃِ وَہُوَ یَقُولُ: ((أَیُّہَا النَّاسُ لَا یَقْتُلْ بَعْضُکُمْ بَعْضًا وَإِذَا رَمَیْتُمْ فَارْمُوْا بِمِثْلِ حَصَی الْخَذْفِ۔)) ثُمَّ أَقْبَلَ فَأَتَتْہُ امْرَأَۃٌ بِابْنٍ لَہَا فَقَالَتْ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ ابْنِی ہٰذَا ذَاہِبُ الْعَقْلِ فَادْعُ اللّٰہَ لَہُ، قَالَ لَہَا: ((ائْتِینِی بِمَائٍ۔)) فَأَتَتْہُ بِمَائٍ فِی تَوْرٍ مِنْ حِجَارَۃٍ، فَتَفَلَ فِیہِ وَغَسَلَ وَجْہَہُ، ثُمَّ دَعَا فِیہِ، ثُمَّ قَالَ: ((اذْہَبِی فَاغْسِلِیہِ بِہِ، وَاسْتَشْفِی اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ۔)) فَقُلْتُ لَہَا: ہَبِی لِی مِنْہُ قَلِیلًا لِابْنِی ہٰذَا فَأَخَذْتُ مِنْہُ قَلِیلًا بِأَصَابِعِیْ فَمَسَحْتُ بِہَا شِقَّۃَ ابْنِی، فَکَانَ مِنْ أَبَرِّ النَّاسِ، فَسَأَلْتُ الْمَرْأَۃَ بَعْدُ مَا فَعَلَ ابْنُہَا، قَالَتْ: بَرِئَ أَحْسَنَ بَرْئٍ۔ (مسند احمد: ۲۷۶۷۲)
سلیمان بن عمرو بن احوص ازدی سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میری والدہ نے مجھ سے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو جمرۂ عقبہ کی رمی کرتے ہوئے دیکھا، اس کے بعد آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم آگے بڑھے اورایک عورت اپنے بچے کو لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آگئی اور اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرایہبیٹا پاگل ہے، آپ اللہ تعالیٰ سے اس کے حق میں دعا فرمائیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے فرمایا: پانی لائو۔ وہ پتھر کے ایک برتن میں پانی لے کر آئی، آپ نے اس میں اپنا لعاب دہن ڈالا اور آپ نے اپنا چہرہ اس برتن کے اوپر دھویا، پانی نیچے اس برتن میں گرا، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس برتن میں دعا پڑھی اور فرمایا : جائو بچے کو اس پانی کے ساتھ غسل دینا اور اللہ تعالیٰ سے شفا کی دعا کرنا۔ میں نے اس سے کہا: تو اس پانی میں سے تھوڑا سا مجھے بھی دے دے تاکہ میں اپنے بیٹے کو پلا لوں، پھر میں نے اپنی انگلی کے ساتھ اس میں سے تھوڑا سا پانی لے کر اپنے بیٹے کے ہونٹ پر لگا دیا۔ اس کے نتیجے میں وہ سب سے بڑھ کر نیک ہوا۔ میں نے اس کے بعد اس عورت سے اس کے بیٹے کے متعلق دریافت کیا کہ اس کا کیا حال ہے؟ اس نے بتلایاکہ وہ بالکل ٹھیک ہو گیا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11272)
Background
Arabic

Urdu

English