۔ (۱۱۲۷۳)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ امْرَأَۃً جَاء َتْ بِوَلَدِہَا إِلٰی رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَتْ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ بِہِ لَمَمًا وَإِنَّہُ یَأْخُذُہُ عِنْدَ طَعَامِنَا، فَیُفْسِدُ عَلَیْنَا طَعَامَنَا، قَالَ: فَمَسَحَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صَدْرَہُ وَدَعَا لَہُ فَتَعَّ تَعَّۃً، فَخَرَجَ مِنْ فِیہِ مِثْلُ الْجَرْوِ الْأَسْوَدِ فَشُفِیَ۔ (مسند احمد: ۲۱۳۳)
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت اپنے بیٹے کو لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئی اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس پر جنون یعنی پاگل پن کا اثر ہے اور اسے ہمارے کھانے کے وقت دورہ پڑتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے سینے پر ہاتھ پھیرا اور اس کے لیے دعا کی، تو اسے ایک قے آئی اور اس کے منہ سے کتے کے پلے کی سی کوئی سیاہ چیز نکلی اور و ہ شفا یاب ہوگیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11273)