۔ (۱۱۳۱)۔ عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ نَافِعِ الْکِلَابِیِّ مِنْ أَھْلِ الْبَصْرَۃِ قَالَ: مَرَرْتُ بِمَسْجِدِ الْمَدِیْنَۃِ فَأُقِیْمَتِ الصَّلَاۃُ فَاِذَا شَیْخٌ فَلَامَ الْمُؤَذِّنَ وَقَالَ: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ أَبِیْ أَخْبَرَنِیْ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ یَأْمُرُ بِتَأْخِیْرِ ہٰذِہِ الصَّلٰوۃِ، قَالَ: قُلْتُ: مَنْ ھٰذَا الشَّیْخُ؟ قَالُوْا: ھٰذَا عَبْدُاللّٰہِ بْنُ رَافِعِ بْنِ خَدَیْجٍ۔ (مسند أحمد: ۱۷۴۱۴)
اہل بصرہ کا ایک آدمی عبد الواحد بن نافع کلابی کہتا ہے: میں شہر کی مسجد سے گزرا، پس نماز کے لیے اقامت کہہ دی گئی، لیکن ایک بزرگ نے مؤذن کو ملامت کی اور کہا: کیا تجھے علم نہیں ہے کہ میرے باپ نے مجھے بتلایا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس نماز کو مؤخر کرنے کا حکم دیتے تھے۔ میں نے کہا: یہ بزرگ کون ہے؟ انھوں نے کہا: یہ عبد اللہ بن رافع بن خدیج ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1131)