۔ (۱۱۲۸۵)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ یَخْطُبُ إِلٰی جِذْعٍ قَبْلَ أَنْ یَّتَّخِذَ الْمِنْبَرَ، فَلَمَّا اتَّخَذَالْمِنْبَرَ وَتَحَوَّلَ إِلَیْہِ حَنَّ عَلَیْہِ، فَأَتَاہٗفَاحْتَضَنَہٗفَسَکَنَ،قَالَ: ((وََلَوْلَمْأَحْتَضِنْہُلَحَنَّإِلٰییَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند احمد: ۲۲۳۶)
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ منبر تیار ہونے سے قبل نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ستون کے قریب کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرمایا کرتے تھے، منبر تیارہونے پر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ادھر منتقل ہو گئے تو وہ تنا رونے لگا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے قریب آکر اسے اپنے سینے سے لگایا تو وہ خاموش ہو گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر میں اسے سینے سے نہ لگاتا تو یہ قیامت تک روتا رہتا ۔
Musnad Ahmad, Hadith(11285)