۔ (۱۱۳۲)۔ عَنْ أَبِیْ مَلِیْحٍ قَالَ: کُنَّا مَعَ بُرَیْدَۃَ (یَعْنِی الْأَسْلَمِیَّ) فِیْ غَزَاۃٍ فِیْ یَوْمٍ ذِیْ غَیْمٍ فَقَالَ: بَکِّرُوْا بِالصَّلَاۃِ فاِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((مَنْ تَرَکَ صَلَاۃَ الْعَصْرِ حَبِطَ عَمَلُہُ۔)) (مسند أحمد: ۲۳۳۴۵)
ابو ملیح کہتے ہیں: ہم سیدنا بریدہ اسلمی ؓ کے ساتھ ایک غزوے میں تھے، انھوں نے بادل والے دن کہا: اس نماز کو جلدی ادا کر لو، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے نمازِ عصر ترک کر دی، اس کا عمل ضائع ہو جائے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1132)