۔ (۱۱۲۸۸)۔ عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا ، قَالتْ: کَانَ لآلِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَحْشٌ، فَإِذَا خَرَجَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لَعِبَ وَاشْتَدَّ وَ أَقْبَلَ وَأَدْبَرَ، فَإِذَا أَحَسَّ بِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَدْ دَخَلَ، رَبَضَ فَلَمْ یَتَرَمْرَمْ مَا دَامَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی الْبَیْتِ کَرَاھِیَۃَ أَنْ یُّؤْذِیَہٗ۔ (مسند احمد: ۲۵۳۲۹)
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ آل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک وحشی جانور تھا، جب اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر چلے جاتے تووہ کھیلتا کو دتااور آگے پیچھے دوڑتا تھا۔ لیکن جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد محسوس کرتا تو پرسکون ہو جاتا، پھرجب تک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھر میں رہتے ،وہ کوئی حرکت نہ کرتا مباداکہ اس کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کوئی تکلیف پہنچے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11288)