عَنْ أَنَسٍ بْنِ مَالِكٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : لَا تَعْجَبُوا بِعَملِ أَحَدٍ حَتَّى تَنْظُرُوا بِمَا يُخْتَمُ لَهُ فَإِنَّ الْعَامِلَ يَعْمَلُ زَمَانًا مِنْ دَهْرِهِ أَوْ بُرْهَةً مِنْ دَهْرِهِ بِعَمَلٍ صَالِحٍ لَوْ مَاتَ (عَلَيْهِ) دَخَلَ الْجَنَّةَ ثُمَّ يَتَحَوَّلُ فَيَعْمَلُ عَمَلًا سَيِّئًا وَإِنَّ الْعَبْدَ لَيَعْمَلُ زَمَانًا مِنْ دَهْرِهِ بِعَمَلٍ سَيِّئٍ لَوْ مَاتَ (عَلَيْهِ) دَخَلَ النَّارَ ثُمَّ يَتَحَوَّلُ فَيَعْمَلُ عَمَلًا صَالِحًا وَإِذَا أَرَادَ اللهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا اسْتَعْمَلَهُ قَبْلَ مَوْتِهِ فَوَفَّقَهُ لِعَمَلٍ صَالِحٍ (ثُمَّ يَقْبِضُ عَلَيْهِ).
انس بن مالك رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: كسی شخص كے عمل كو دیكھ كر خوش نہ ہو جاؤ جب تك تم اس كاخاتمہ نہ دیكھ لو۔ كیوں كہ عمل كرنے والا ایك طویل عرصے تك نیك عمل كرتا رہتا ہے كہ اگر( اسی عمل پر)مر جائے تو جنت میں داخل ہو جائے۔ پھر اچانك وہ برے عمل كرنا شروع كر دیتا ہے، اور كوئی شخص طویل عرصہ برے عمل كرتا رہتا ہے كہ اگر( اسی عمل پر)مر جائے تو جہنم میں داخل ہو جائے، پھر اچانك وہ نیك عمل شروع كر دیتا ہے اور جب اللہ تعالیٰ كسی بندے سے بھلائی كا ارادہ كرتا ہے تو اسے اس كی موت سے پہلے استعمال كرلیتاہے۔ اس كے لئے نیك عمل كے دروازے كھول دیتاہے(پھر اس كی روح قبض كر لیتا ہے)۔ ( )
Silsila Sahih, Hadith(1135)