Blog
Books



۔ (۱۱۳۱۲)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: عَمِلْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی الْخَنْدَقِ، قَالَ: فَکَانَتْ عِنْدِیْ شُوَیْہَۃُ عَنْزٍ جَذْعٌ سَمِیْنَۃٌ، قَالَ: فَقُلْتُ: وَاللّٰہِ لَوْ صَنَعْنَاھَا لِرَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، قَالَ: فَأَمَرْتُ إِمْرَأَتِی فَطَحَنَتْ لَنَا شَیْئًا مِنْ شَعِیْرٍ، وَصَنَعَتْ لَنَا مِنْہُ خُبْزًا، وَذَبَحَتْ تَلْکَ الشَّاۃَ فَشَوَیْنَاھَا لِرَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، قَالَ: فَلَمَّا أَمْسَیْنَا وَأَرَادَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الْإِنْصِرَافَ عَنِ الْخَنْدَقِ، قَالَ: وَکُنَّا نَعْمَلُ فِیْہِ نَہَارًا فَإِذَا أَمْسَیْنَا رَجَعْنَا إِلٰی أَھْلِنَا، قاَلَ: قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنِّی قَدْ صَنَعْتُ لَکَ شُوَیْہَۃً کَانَتْ عِنْدَنَا وَصَنَعْنَا مَعَہَا شَیْئًا مِنْ خُبْزِ ھٰذَا الشَّعِیْرِ، فَأُحِبُّ أَنْ تَنْصَرِفَ مَعِی إِلٰیمَنْزِلِی، وَإِنَّمَا أُرِیْدُ أَنْ یَنْصَرِفَ مَعِی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَحْدَہٗ،قَالَ: فَلَمَّاقُلْتُلَہُذٰلِکَقَالَ: ((نَعَمْ۔)) ثُمَّأَمَرَصَارِخًا،فَصَرَخَأَنِانْصَرِفُوْامَعَرَسُوْلِاللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِلٰی بَیْتِ جَابِرٍ، قَالَ: قُلْتُ: إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ، فَأَقْبَلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَأَقْبَلَ النَّاسُ مَعَہٗ،قَالَ: فَجَلَسَوَأَخْرَجْنَاھَاإِلَیْہِ، قَالَ: فَبَرَکَ وَسَمّٰی ثُمَّ أَکَلَ، وَتَوَارَدَھَا النَّاسُ، کُلَّمَا فَرَغَ قَوْمٌ قَامُوْا وَجَائَ نَاسٌ حَتّٰی صَدَرَ أَھْلُ الْخَنْدَقِ عَنْہَا۔ (مسند احمد: ۱۵۰۹۳)
سیدناجابر بن عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہمراہ خندق میں کام کیا، میر ے ہاں موٹی تازی ایک کھیری عمر کی چھوٹی سی بکری تھی۔ میں نے سوچا کہ ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے کھانے کے لیے اس بکری کو پکا لیں۔ میں نے اپنی اہلیہ کو حکم دیاتو اس نے کچھ جو پیس کر آٹا تیارکیااور ہمارے لیے روٹیاں پکائیں۔ اس بکری کو ذبح کیا اور ہم نے اس کو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے بھونا، جب شام ہوئی اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے خندق سے واپسی کا ارادہ فرمایا، سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: ہم دن کو کام کیا کرتے اور شام کے وقت اہل و عیال میں واپس آجاتے تھے، میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ! ہمارے ہاں ایک چھوٹی سی بکری تھی، میں نے آپ کے لیے وہ تیار کی ہے اور جو کی کچھ روٹیاں بھی ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ میرے ساتھ میرے گھر تشریف لے چلیں۔ سیدنا جابر کہتے ہیں: میں چاہتا تھا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اکیلے ہی میرے ساتھ تشریف لے چلیں ، لیکن جب میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے گزارش کی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک اعلان کرنے والے کو حکم دیا تو اس نے اعلان کردیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہمراہ جابر کے گھر چلو۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا اعلان سن کر میں نے إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھا۔ بہرحال آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہمراہ دوسرے لوگ آگئے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیٹھ گئے، ہم نے تیار شدہ کھانا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے پیش کیا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے برکت کی دعا کی اور اللہ کا نام لے کر کھانا کھایا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بعد لوگ باری باری آتے گئے، جب ایک گروہ فارغ ہو کر اٹھ جاتا تو دوسرے لوگ آجاتے یہاںتک کہ تمام اہل خندق کھانا کھا گئے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11312)
Background
Arabic

Urdu

English