۔ (۱۱۳۱۸)۔ عَنِ الْبَرَائِ، قَالَ: إِنْتَہَیْنَا إِلَی الْحُدَیْبِیَۃِ، وَھِیَ بِئْرٌ قَدْ نُزِحَتْ، وَنَحْنُ أَرْبَعَ عَشْرَۃَ مِائَۃً، قَالَ: فَنُزِعَ مِنْہَا دَلْوٌ فَتَمَضْمَضَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِنْہُ ثُمَّ مَجَّہُ فِیْہِ وَ دَعَا، قَالَ: فَرُوِیْنَا وَأَرْوَیْنَا۔ (مسند احمد: ۱۸۷۶۲)
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ روایت بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں: ہم حدیبیہ کے مقام پر پہنچے اور وہاں ایک کنواں تھا، جس کا پانی ختم ہونے کے قریب تھا۔ ہماری تعداد چودہ سو تھی۔ کنوئیں سے پانی کا ایک ڈول نکالا گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے کچھ پانی لے کر کلی کرکے وہ اس میں ڈال دیا اور دعا بھی فرمائی۔ پس پھر ہم پانی سے خوب سیراب ہوئے اور دوسروں کو بھی سیراب کیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11318)