۔ (۳/۱۱۳۲۲)۔ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَیْدٍ الْفَائِشِیِّ، عَنِ ابْنَۃٍ لِخَبَّابٍ قَالَتْ: خَرَجَ خَبَّابٌ فِی سَرِیَّۃٍ، فَکَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَتَعَاہَدُنَا، حَتَّی کَانَ یَحْلُبُ عَنْزًا لَنَا، قَالَتْ: فَکَانَ یَحْلُبُہَا حَتَّییَطْفَحَ، أَوْ یَفِیضَ ، فَلَمَّا رَجَعَ خَبَّابٌ حَلَبَہَا فَرَجَعَ حِلَابُہَا إِلَی مَا کَانَ، فَقُلْنَا لَہ: کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَحْلُبُہَا حَتَّییَفِیضَ ـ وَقَالَ مَرَّۃً: حَتَّی تَمْتَلِیئَ، فَلَمَّا حَلَبْتَہَا رَجَعَ حِلَابُہَا۔ (مسند احمد: ۲۷۶۳۷)
سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کی بیٹی سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میرے باپ ایک لشکر میں چلے گئے، نبی ٔ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارا بہت خیال رکھتے تھے، یہاں تک کہ ہمارے لیے ہماری بکری بھی دوہ دیتے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو دوہتے تھے تو دودھ برتن سے بہہ پڑتا تھا، لیکن جب سیدنا خباب رضی اللہ عنہ لوٹے اور اسی بکری سے دودھ دوہا تو پہلے کی طرح دودھ کم ہو گیا، ہم نے کہا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس بکری کا دودھ دوہتے تھے تو دودھ بہہ پڑتا تھا، لیکن برتن بھر جاتا تھا، لیکن جب آپ نے دودھ دوہا ہے تو یہ دودھ واپس چلا گیا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11322)