۔ (۶/۱۱۳۲۲)۔ عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ، قَال: حَدَّثَنِی أَہْلِی، عَنْ أَبِی قَال: أُتِیَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِدَلْوٍ مِنْ مَائٍ فَشَرِبَ مِنْہُ، ثُمَّ مَجَّ فِی الدَّلْوِ، ثُمَّ صَبَّ فِی الْبِئْرِ أَوْ شَرِبَ مِنَ الدَّلْوِ، ثُمَّ مَجَّ فِی الْبِئْرِ، فَفَاحَ مِنْہَا مِثْلُ رِیحِ الْمِسْکِ۔ (مسند احمد: ۱۹۰۴۴)
عبد الجبار بن وائل سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میرے اہل نے مجھے بیان، وہ کہتے ہیں: مجھے میرے باپ نے بیان کیا کہ پانی کا ایک ڈول نبی ٔ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پیا اور پھر ڈول میں کلی کی اور وہ پانی کنویں میں پھینک دیا،یا اس طرح ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ڈول سے پانی پیا اور کنویں میں کلی کی، پس اس کنویں سے کستوری کی طرح کی خوشبو پھیلنے لگی۔
Musnad Ahmad, Hadith(11322)