۔ (۱۳/۱۱۳۲۲)۔ عَنْ أَنَسٍ قَال: رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَالْحَلَّاقُ یَحْلِقُہُ، وَقَدْ أَطَافَ بِہِ
أَصْحَابُہُ، مَا یُرِیدُونَ أَنْ تَقَعَ شَعَرَۃٌ إِلَّا فِییَدِ رَجُلٍ۔ (مسند احمد: ۱۲۳۹۰)
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا، جبکہ حجام آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال مونڈ رہا تھا، صحابہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گھیرے میں لے رکھا تھا، وہ چاہتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جو بال بھی گرے، اس کو کوئی نہ کوئی آدمی پکڑ لے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11322)