۔ (۱۴/۱۱۳۲۲)۔ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ زَیْدٍ، أَنَّ أَبَاہُ حَدَّثَہُ، أَنَّہُ شَہِدَ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عِنْدَ الْمَنْحَرِ وَرَجُلًا مِنْ قُرَیْشٍ وَہُوَ یَقْسِمُ أَضَاحِیَّ فَلَمْ یُصِبْہُ مِنْہَا شَیْئٌ وَلَا صَاحِبَہُ، فَحَلَقَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رَأْسَہُ فِی ثَوْبِہِ فَأَعْطَاہُ، فَقَسَمَ مِنْہُ عَلَی رِجَالٍ، وَقَلَّمَ أَظْفَارَہُ، فَأَعْطَاہُ صَاحِبَہُ ، قَال: فَإِنَّہُ لَعِنْدَنَا مَخْضُوبٌ بِالْحِنَّاء ِ وَالْکَتَمِ، یَعْنِی: شَعْرَہُ۔ (مسند احمد: ۱۶۵۸۸)
سیدنا عبد اللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ قربان گاہ میں نبی ٔ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ایک قریشی آدمی کے پاس موجود تھے، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قربانیاں کر رہے تھے، لیکن نہ قربانی ان کو ملی اور نہ ان کے انصاری ساتھی کو، پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک کپڑے میں اپنا سر منڈوایا تو وہ بال ان کو دیئے اور انھوں نے وہ بال مردوں میں تقسیم کر دیئے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ناخن تراشے تو وہ ان کے ساتھی کو دیئے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ بال ہمارے پاس موجود ہیں، وہ مہندی اور وسمہ سے رنگے ہوئے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11322)