۔ (۱۵/۱۱۳۲۲)۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، دَخَلَ عَلَی أُمِّ سُلَیْمٍ وَفِی الْبَیْتِ قِرْبَۃٌ مُعَلَّقَۃٌ، فَشَرِبَ مِنْ فِیہَا وَہُوَ قَائِمٌ قَال: فَقَطَعَتْ أُمُّ سُلَیْمٍ فَمَ الْقِرْبَۃِ فَہُوَ عِنْدَنَا۔ (مسند احمد: ۱۲۲۱۲)
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ٔ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے پاس گئے اور جبکہ گھر میں لٹکا ہوا ایک مشکیزہ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہو کر اس سے پانی پیا، سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے مشکیزے کا منہ کاٹ لیا، اب وہ ہمارے پاس موجود ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11322)