۔ (۱۸/۱۱۳۲۲)۔ عَنْ أَنَسٍ قَال: کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّی الْغَدَاۃَ جَائَ خَدَمُ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ بِآنِیَتِہِمْ فِیہَا الْمَائُ، فَمَا یُؤْتَی بِإِنَائٍ إِلَّا غَمَسَ یَدَہُ فِیہَا، فَرُبَّمَا
جَائُوہُ فِی الْغَدَاۃِ الْبَارِدَۃِ فَغَمَسَ یَدَہُ فِیہَا۔ (مسند احمد: ۱۲۴۲۸)
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب نبی ٔ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فجر کی نماز ادا کر لیتے تو اہل مدینہ کے نوکر چاکر برتن لے کر آ جاتے، ان میں پانی ہوتا تھا، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جو برتن بھی لایا جاتا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس میں ہاتھ ڈبو دیتے تھے، بسا اوقات تو ایسے ہوتا کہ لوگ سردی والی صبح کو پانی لے آتے تھے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پھر بھی اپنا ہاتھ ڈبو دیتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11322)