۔ (۳۸/۱۱۳۲۲)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ یَبِیتُ اللَّیَالِی الْمُتَتَابِعَۃَ طَاوِیًا، وَأَہْلُہُ لَا یَجِدُونَ عَشَائً، قَال: وَکَانَ عَامَّۃُ خُبْزِہِمْ خُبْزَ الشَّعِیرِ۔ (مسند احمد: ۲۳۰۳)
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل لگاتار کئی راتیں بھوک کی حالت میں گزارتے تھے، ان کے پاس شام کا کھانا نہیں ہوتا تھا اور ان کی عام روٹی جو کی ہوتی تھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(11322)