۔ (۴۰/۱۱۳۲۲)۔ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِیرَۃِ، حَدَّثَنَا حَرِیزٌ، حَدَّثَنَا سُلَیْمُ بْنُ عَامِرٍ الْخَبَائِرِیُّ قَال: سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَۃَ الْبَاہِلِیّ: یَقُول: مَا کَانَ یَفْضُلُ عَنْ أَہْلِ بَیْتِ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خُبْزُ الشَّعِیرِ۔ (مسند احمد: ۲۲۶۵۲)
سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر والوں سے جو کی روٹی باقی نہیں بچتی تھی، (یعنی کھانے کی مقدار اتنی ہوتی تھی کہ بمشکل ہی گھر والوں کو کفایت کرتی تھی)۔
Musnad Ahmad, Hadith(11322)