۔ (۴۳/۱۱۳۲۲)۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: قُدِّمَتْ إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَصْعَۃٌ فِیہَا قَرْعٌ، قَالَ: وَکَانَ یُعْجِبُہُ
الْقَرْعُ، قَالَ: فَجَعَلَ یَلْتَمِسُ الْقَرْعَ بِأُصْبُعِہِ أَوْ قَالَ بِأَصَابِعِہِ۔ (مسند احمد: ۱۲۶۵۷)
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک پیالہ نبی ٔ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب کیا گیا، اس میں کدو بھی تھے، جبکہ یہ چیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پسند بھی بڑی تھی، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی انگلی یا انگلیوں کی مدد سے کدو تلاش کرنے لگے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11322)