۔ (۱۱۳۳۹)۔ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّہَا جَعَلَتْ لِلنَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بُرْدَۃً سَوْدَائَ مِنْ صُوفٍ، فَذَکَرَ سَوَادَہَا وَبَیَاضَہُ فَلَبِسَہَا، فَلَمَّا عَرِقَ وَجَدَ رِیحَ الصُّوفِ قَذَفَہَا، وَکَانَ یُحِبُّ الرِّیحَ الطَّیِّبَۃَ۔ (مسند احمد: ۲۵۵۱۷)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں کہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے اون کی سیاہ رنگ کی چادر بنائی، پھر انھوں نے اس چادر کی سیاہی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سفیدی کا ذکر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ چادر پہن لی، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پسینہ آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اون کیبو محسوس کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اتار کر پھینک دیا، دراصل آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پاکیزہ اور اچھی خوشبو پسند کرتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11339)