۔ (۱۱۳۴۱)۔ عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ قَیْسٍ، عَنْ أَبِیْہِ، قَالَ: قَالَ أَبِی: لَوْ شَہِدْتَّنَا وَنَحْنُ مَعَ نَبِیِّنَا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِذَا أَصَابَتْنَا السَّمَائُ، حَسِبْتَ أَنَّ رِیْحَنَا رِیْحُ الضَّأْنِ، إِنَّمَا لِبَاسُنَا الصُّوْفُ۔ (مسند احمد: ۱۹۹۹۶)
سیدنا عبداللہ بن قیس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: کاش کہ تم وہ منظر دیکھتے کہ جب ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہوتے اور بارش ہونے لگتی، تو تم گمان کرتے کہ ہماری بو بھیڑوں والی بو ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارا لباس اون کاہوتا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11341)