۔ (۱۱۳۵۴)۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((حُبِّبَ اِلَیَّ مِنَ الدُّنْیَا النِّسَائُ وَالطِّیْبُ، وَجُعِلَ قُرَّۃُ عَیْنِیْ فِی الصَّلَاۃِ۔)) (مسند احمد: ۱۲۳۱۸)
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دنیا میں سے میرے نزدیک پسندیدہ چیزیں بیویاں اور خوشبو ہے اور نماز میں میری آنکھوں کی ٹھنڈک رکھ دی گئی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11354)