۔ (۱۱۳۶۰)۔ عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا : أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ إِذَا صَلَّی الْعِشَائَ دَخَلَ الْمَنْزِلَ، ثُمَّ صَلّٰی رَکْعَتَیْنِ، ثُمَّ صَلّٰی بَعْدَھُمَا رَکْعَتَیْنِ أَطْوَلَ مِنْہُمَا، ثُمَّ أَوْتَرَ بِثَلَاثٍ لَا یَفْصِلُ فِیْہِنَّ، ثُمَّ صَلّٰی رَکْعَتَیْنِ وَھُوَ جَالِسٌ، یَرْکَعُ وَھُوَ جَالِسٌ، وَیَسْجُدُ وَھُوَ قَاعِدٌ جَالِسٌ۔ (مسند احمد: ۲۵۷۳۸)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز عشاء ادا کرنے کے بعد گھر تشریف لاتے تو دو رکعتیں ادا فرماتے، پھر ان سے زیادہ طویل دو رکعتیں ادا فرماتے، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تین وتر ادا کرتے اور ان میں کوئی فاصلہ نہیں کرتے تھے، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ کر دو رکعتیں ادا فرماتے اور ان کے رکوع و سجود بھی بیٹھ کر ہی ادا کر لیتے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11360)