ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں ، ایک آدمی آیا جبکہ رسول اللہ ﷺ نماز پڑھ چکے تھے ، آپ نے فرمایا :’’ کیا کوئی شخص اس پر صدقہ کرے گا کہ وہ اس کے ساتھ نماز پڑھے ؟‘‘ ایک آدمی کھڑا ہوا تو اس نے اس کے ساتھ (با جماعت) نماز پڑھی ۔ صحیح ، رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔