۔ (۱۱۳۶۱)۔ عَنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا عَنْ صَلَاۃِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِاللَّیْلِ، فَقَالَتْ: یَنَامُ أَوَّلَہُ وَیَقُوْمُ آخِرَہُ، وَفِی رِوَایَۃٍ: کَانَ یَنَامُ أَوَّلَ اللَّیْلِ وَیُحْیِیْ آخِرَہُ۔ (مسند احمد: ۲۴۸۴۶)
اسود کہتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رات کی نماز کی بابت دریافت کیا، انہوں نے بتایا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کے ابتدائی حصہ میں سو جاتے اور آخری حصہ میں قیام فرمایا کرتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11361)