۔ (۱۱۳۶۲)۔ عَنْ یَعْلَی بْنِ مَمْلَکٍ: أَنَّہُ سَأَلَ أُمَّ سَلَمَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنْ صَلَاۃِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِاللَّیْلِ، قَالَتْ: کَانَ یُصَلِّی الْعِشَائَ الْآخِرَۃَ ثُمَّ یُسَبِّحُ، ثُمَّ یُصَلِّی بَعْدَھَا مَا شَائَ اللّٰہُ مِنَ
اللَّیْلِ، ثُمَّ یَنْصَرِفُ فَیَرْقُدُ مِثْلَ مَا صَلّٰی، ثُمَّ یَسْتَیْقِظُ مِنْ نَوْمَتِہِ تِلْکَ فَیُصَلِّی مِثْلَ مَا نَامَ، وَصَلَاتُہُ الْآخِرَۃُ تَکُوْنُ إِلَی الصُّبْحِ۔ (مسند احمد: ۲۷۰۸۲)
یعلی بن مملک سے مروی ہے کہ انہوں زوجۂ رسول سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رات کی نماز کے بارے میں دریافت کیا: انہوں نے جواب دیا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد نوافل ادا فرماتے، اس کے بعد رات کو جس قدر اللہ توفیق دیتا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز ادا فرماتے۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جائے نماز سے ہٹ کرتقریباً اتنی دیر سو جاتے جتنی دیر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قیام کیا ہوتا۔ پھر نیند سے بیدار ہو کر اتنی ہی دیر پھر قیام کرتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کا یہ سلسلہ صبح تک جاری رہتا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11362)