Blog
Books



۔ (۱۱۳۷۲)۔ عَنْ عَلِیِّ بْنِ حُسَیْنٍ: أَنَّ الْمِسْوَرَبْنَ مَخْرَمَۃَ أَخْبَرَہُ، أَنَّ عَلِیَّ بْنَ أَبِی طَالِبٍ خَطَبَ ابْنَۃَ أَبِی جَہْلٍ وَعِنْدَہُ فَاطِمَۃُ ابْنَۃُ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، فَلَمَّا سَمِعَتْ بِذٰلِکَ فَاطِمَۃُ أَتَتِ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَتْ لَہُ: اِنَّ قَوْمَکَ یَتَحَدَّثُوْنَ أَنَّکَ لَا تَغْضَبُ لِبَنَاتِکَ، وَھٰذَا عَلِیٌّ نَاکِحٌ ابْنَۃَ أَبِی جَہْلٍ، قَالَ الْمِسْوَرُ: فَقَامَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَسَمِعْتُہُ حِیْنَ تَشَہَّدَ، ثُمَّ قَالَ: ((أَمَّا بَعْدُ! فَاِنِّی أَنْکَحْتُ أَبَا الْعَاصِ بْنَ الرَّبِیْعِ فَحَدَّثَنِی فَصَدَقَنِی، وَإِنَّ فَاطِمَۃَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ بَضْعَۃٌ مِنِّی وَأَنَا أَکْرَہُ أَنْ یَفْتِنُوْھَا، وَاِنَّہَا وَاللّٰہِ لَا تَجْتَمِعُ ابْنَۃُ رَسُوْلِ اللّٰہِ وَابْنَۃُ عَدُوِّ اللّٰہِ عِنْدَ رَجُلٍ وَاحِدٍ أَبَدًا۔)) قَالَ: فَتَرَکَ عَلِیٌّ الْخِطْبَۃَ۔ (مسند احمد: ۱۹۱۱۹)
علی بن حسین بن علی بن ابی طالب سے مروی ہے کہ سیدنا مسور بن مخرمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ان کو بتلایا کہ سیدنا علی بن ابی طالب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ابو جہل کی بیٹی کو نکاح کا پیغام بھجوایا، جبکہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی دختر سیدہ فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ان کی زوجیت میں تھیں، جب سیدہ فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے یہ بات سنی تو انہوں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہاں آکر عرض کی کہ آپ کی قوم باتیں بنائے گی کہ آپ اپنی بیٹیوں کے حق میں کسی کے ساتھ غصہ نہیں کرتے ،اب دیکھیں ناںکہ یہ علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ابو جہل کی بیٹی سے نکاح کرنے کی تیاریوں میں ہیں۔یہ سن کر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کھڑے ہوئے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے خطبۂ شہادت پڑھا اور پھر فرمایا: میں نے اپنی ایک بیٹی کا نکاح ابو العاص بن ربیع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کیا، پس اس نے میرے ساتھ کی ہوئی بات پوری کی، بے شک فاطمہ بنت محمد میرے جگر کا گوشہ ہے، میں یہ پسند نہیں کرتا کہ لوگ اسے رنجیدہ اورغمگین کریں، اللہ کی قسم! رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی دختر اور اللہ کے دشمن کی بیٹی کبھی بھیایک آدمی کی زوجیت میں جمع نہیں ہو سکتیں۔ یہ سن کر سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اپنا پروگرام ختم کر دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11372)
Background
Arabic

Urdu

English