۔ (۱۱۳۹۴)۔ عَنْ عَلِیٍّ رضی اللہ عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَخَذَ بِیَدِ حَسَنٍ وَحُسَیْنٍ رضی اللہ عنہ فَقَالَ: ((مَنْ أَحَبَّنِیْ وَأَحَبَّ ھٰذَیْنِ وَأَبَاھُمَا کَانَ مَعِیَ فِیْ دَرَجَتِیْ فِی الْجَنَّۃِ۔)) (مسند احمد: ۵۷۶)
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا: جس نے مجھ سے اور ان دونوں سے اور ان کے باپ سے محبت کی وہ جنت میں میرے درجہ میں میرے ساتھ ہوگا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11394)