۔ (۱۱۳۹۶)۔ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((إِنِّی أُوشِکُ أَنْ أُدْعٰی فَأُجِیبَ، وَإِنِّی تَارِکٌ فِیکُمُ الثَّقَلَیْنِ کِتَابَ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ وَعِتْرَتِی، کِتَابُ اللّٰہِ حَبْلٌ مَمْدُودٌ مِنَ السَّمَائِ إِلَی الْأَرْضِ، وَعِتْرَتِی أَہْلُ بَیْتِی، وَإِنَّ اللَّطِیفَ الْخَبِیرَ أَخْبَرَنِی
أَنَّہُمَا لَنْ یَفْتَرِقَا حَتّٰییَرِدَ عَلَیَّ الْحَوْضَ، فَانْظُرُوْنِیْ ہُمْ تَخْلُفُوْنِیْ فِیْہِمَا۔)) (مسند احمد: ۱۱۱۴۸)
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے: بیشک قریب ہے کہ مجھے بلایا جائے ا ور میں اس دعوت کو قبول کر لوں، میں تمہارے درمیان دو اہم اور مضبوط چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں ایک تو اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے اور دوسری چیز میراخاندان، اللہ کی کتاب وہ رسی ہے، جو آسمان سے زمین کی طرف لٹک رہی ہے اور میرا خاندان میرے اہل بیت ہیں۔ اللہ تعالیٰ بہت باریک بیں اور ہر چیز سے باخبر ہے، اس نے مجھے اطلاع دی ہے کہ یہ دونوں حوض پر آنے تک یعنی قیامت تک ایک دوسری سے جدا نہ ہوں گی، تم میرا خیال رکھنا کہ تم میرے بعد ان کے ساتھ کیسا برتائو کرتے ہو؟
Musnad Ahmad, Hadith(11396)