۔ (۱۱۳۹۸)۔ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: نَظَرَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِلَی الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ وَفَاطِمَۃَ ، فَقَالَ:
((أَنَا حَرْبٌ لِمَنْ حَارَبَکُمْ وَسِلْمٌ لِمَنْ سَالَمَکُمْ۔)) (مسند احمد: ۹۶۹۶)
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدناحسن ، سیدنا حسین اور سیدہ فاطمہ کی طرف دیکھ کر فرمایا: جو کوئی تمہارا مخالف ہو میں اس کا مخالف ہوں اور جو تم لوگوں سے صلح رکھے گا میری بھی اس سے صلح ہو گی۔
Musnad Ahmad, Hadith(11398)