۔ (۱۱۵)۔عَنْ أَبِیْ أُمَامَۃَؓ قَالَ: إِنِّی لَتَحْتَ رَاحِلَۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَوْ مَ الْفَتْحِ فَقَالَ قَوْلًا حَسَنًا جَمِیْلًا وَکَانَ فِیْمَا قَالَ: ((مَنْ أَسْلَمَ مِنْ أَہْلِ الْکِتَابِ فَلَہُ أَجْرُہُ مَرَّتَیْنِ وَلَہُ مَا لَنَا وَ عَلَیْہِ مَا عَلَیْنَا وَمَنْ أَسْلَمَ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ فَلَہُ أَجْرُہُ وَلَہُ مَا لَنَا وَ عَلَیْہِ مَا عَلَیْنَا۔)) (مسند أحمد: ۲۲۵۸۹)
سیدنا ابو امامہؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں فتح مکہ والے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سواری کے نیچے کھڑا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بڑی خوبصورت اور حسین باتیں ارشاد فرمائیں تھیں، ایک بات یہ بھی تھی: اہل کِتَابُ میں سے جو آدمی مسلمان ہو گا، اس کے دو اجر ہوں گے اور پھر جو حق ہمارا ہے، وہ اس کا بھی ہو گا اور جو ذمہ داری ہم پر ہے، وہ اس پر بھی ہو گی۔ اور جو آدمی مشرکوں میں سے مسلمان ہو گا تو اس کو اس کا اجر ملے گا اور پھر جو حق ہمارا ہے، وہ اس کا بھی ہو گا اور جو ذمہ داری ہم پر ہے، وہ اس پر بھی ہو گی۔
Musnad Ahmad, Hadith(115)