۔ (۱۱۴۰۶)۔ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ أَبِیہِ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: لَمَّا کَبِرَتْ سَوْدَۃُ وَہَبَتْ یَوْمَہَا لِی فَکَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقْسِمُ لِی بِیَوْمِہَا مَعَ نِسَائِہِ، قَالَتْ: وَکَانَتْ أَوَّلَ امْرَأَۃٍ تَزَوَّجَہَا بَعْدَہَا۔ (مسند احمد: ۲۴۸۹۹)
ہشام اپنے والد (عروہ) سے بیان کرتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ام المؤمنین سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا جب عمر رسیدہ ہوگئیں تو انہوںنے اپنی باری مجھے ہبہ کر دی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی باری والا دن بھی مجھے دیا کرتے تھے۔ ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کے بعد یہ پہلی بیوی تھیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجیت میں آئیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(11406)