۔ (۱۱۴۰۹)۔ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: تَزَوَّجَنِی
رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مُتَوَفَّی خَدِیجَۃَ قَبْلَ مَخْرَجِہِ إِلَی الْمَدِینَۃِ بِسَنَتَیْنِ أَوْ ثَلَاثٍ، وَأَنَا بِنْتُ سَبْعِ سِنِینَ، فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِینَۃَ جَائَتْنِی نِسْوَۃٌ وَأَنَا أَلْعَبُ فِی أُرْجُوحَۃٍ وَأَنَا مُجَمَّمَۃٌ فَذَہَبْنَ بِی فَہَیَّأْنَنِی وَصَنَعْنَنِی، ثُمَّ أَتَیْنَ بِی رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَبَنٰی بِی وَأَنَا بِنْتُ تِسْعِ سِنِینَ۔ (مسند احمد: ۲۶۹۲۹)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ام المؤمنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے بعد مدینہ منورہ کی طرف روانگی سے دویاتین سال قبل نکاح کیا، جبکہ میری عمر سات سال تھی۔ جب ہم مدینہ منورہ آئے تو چند خواتین میرے پاس آئیں، جبکہ میں جھولا جھول رہی تھی اور میرے بال کندھوں تک تھے، وہ عورتیں مجھے لے گئیں اور انہوں نے مجھے تیار کیا اور بنا سنوار دیا اور پھر مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے گئیں اور میری رخصتی کر دی۔ اس وقت میری عمر نو برس تھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(11409)