۔ (۱۱۴۱۱)۔ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ، عَنْ عَائِشَۃَ: أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ یَقُولُ لَہَا: ((إِنِّی أَعْرِفُ غَضَبَکِ إِذَا غَضِبْتِ، وَرِضَاکِ إِذَا رَضِیتِ)) قَالَتْ: وَکَیْفَ تَعْرِفُ ذٰلِکَ، یَا رَسُولَ اللّٰہِ!، قَالَ: ((إِذَا غَضِبْتِ قُلْتِ: یَا مُحَمَّدُ، وَإِذَا رَضِیتِ قُلْتِ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ۔)) (مسند احمد: ۲۴۵۱۳)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے فرمایا کرتے تھے: تم جب ناراض یا خوش ہوتی ہو تو میں تمہاری ناراضییا خوشی کو جان جاتا ہوں۔ انہوں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! آپ کیسے جان جاتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم ناراض ہوتی ہو تو یوں کہتی ہو: اے محمد اور جب تم راضی ہوتی ہو تو کہتی ہو: اے اللہ کے رسول۔
Musnad Ahmad, Hadith(11411)