۔ (۱۱۴۱۸)۔ أَنَا ابْنُ أَبِی الزَّنَّادِ: عَنْ اَبِی الزَّنَّادِ قَالَ: قَالَ لِی عُرْوَۃُ: إِنَّ عَائِشَۃَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَوْمَئِذٍ لَتَعْلَمُ یَہُودُ أَنَّ فِی دِینِنَا فُسْحَۃً: ((إِنِّی أُرْسِلْتُ بِحَنِیفِیَّۃٍ سَمْحَۃٍ۔)) (مسند احمد: ۲۶۴۸۹)
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ اس روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: (عمر! ان کو کھیلنے دو) تاکہ یہودیوں کو پتہ چل جائے کہ ہمارے دین میں کافی وسعت ہے، بے شک مجھے آسان دین و شریعت دے کر مبعوث کیا گیا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11418)