۔ (۱۱۴۵۰)۔ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ أُمِّ حَبِیبَۃَ، أَنَّہَا کَانَتْ تَحْتَ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ جَحْشٍ، وَکَانَ أَتَی النَّجَاشِیَّ، وَقَالَ عَلِیُّ بْنُ إِسْحَاقَ: وَکَانَ رَحَلَ إِلَی النَّجَاشِیِّ فَمَاتَ، وَأَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تَزَوَّجَ أُمَّ حَبِیبَۃَ، وَإِنَّہَا بِأَرْضِ الْحَبَشَۃِ زَوَّجَہَا إِیَّاہُ النَّجَاشِیُّ، وَمَہَرَہَا أَرْبَعَۃَ آلَافٍ، ثُمَّ جَہَّزَہَا مِنْ عِنْدِہِ وَبَعَثَ بِہَا إِلٰی رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مَعَ شُرَحْبِیلَ بْنِ حَسَنَۃَ، وَجِہَازُہَا کُلُّہُ مِنْ عِنْدِ النَّجَاشِیِّ، وَلَمْیُرْسِلْ إِلَیْہَا رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِشَیْئٍ، وَکَانَ مُہُورُ أَزْوَاجِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَرْبَعَ مِائَۃِ دِرْہَمٍ۔ (مسند احمد: ۲۷۹۵۳)
عروہ سے روایت ہے، وہ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے بیان کرتے ہیں کہ وہ عبید اللہ بن جحش کی زوجیت میں تھی، وہ نجاشی کے ہاں گیا تھا اور وہیں (مرتد ہو کر) مر گیا۔ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا حبشہ ہی میں تھیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے نکاح کر لیا، ان کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نکاح نجاشی نے کیا تھا اور اسی نے آپ کی طرف سے ان کو چار ہزار دیناربطور مہر ادا کئے تھے۔ پھر اس نے ان کے سفر کی تیاری کرکے ان کو شرجیل بن حسنہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں روانہ کیا تھا۔ ان کی مکمل تیاری اور سازو سامان نجاشی کی طرف سے تھا، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کوئی چیز نہیںبھیجی تھی۔ باقی ازواج کے مہر چار سو درہم تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11450)