۔ (۱۱۴۵۲)۔ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ صُہَیْبٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ یَقُولُ: مَا أَوْلَمَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَلٰی امْرَأَۃٍ مِنْ نِسَائِہِ أَکْثَرَ أَوْ أَفْضَلَ مِمَّا أَوْلَمَ عَلٰی زَیْنَبَ، فَقَالَ ثَابِتٌ الْبُنَانِیُّ: فَمَا أَوْلَمَ؟ قَالَ: أَطْعَمَہُمْ خُبْزًا وَلَحْمًا حَتّٰی تَرَکُوہُ۔ (مسند احمد: ۱۲۷۸۹)
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جیسا ولیمہ ام المؤمنین سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے ساتھ نکاح کے موقع پر کیا تھا، ویسا ولیمہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوسری کسی اہلیہ کے ساتھ نکاح کے موقع پر نہیں کیا۔ ثابت بنانی نے دریافت کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا ولیمہ کیا تھا؟ انھوں نے کہا: آپ نے لوگوں کو اس قدر گوشت روٹی کھلائی کہ لوگوں سے کھانا بچ رہا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11452)