۔ (۱۱۴۵۶)۔ عَنْ اَبِیْ رَافِعٍ مَوْلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَنَّہُ قَالَ: کُنْتُ فِیْ بَعْثٍ مَرَّۃً فَقَالَ
رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اذْھَبْ فَاْتِنِیْ بِمَیْمُوْنَۃَ۔)) فَقُلْتُ: یَا نَبِیَّ اللّٰہِ! إِنِّیْ فِیْ الْبَعْثِ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((الَسْتَ تُحِبُّ مَا اُحِبُّ؟)) قَالَ: بَلٰی،یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! قَالَ: ((اذْھَبْ فَاْتِنِیْ بِہَا۔)) فَذَھَبْتُ فَجِئْتُ بِہَا۔ (مسند احمد: ۲۷۷۲۷)
مولائے رسول سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ایک دفعہ ایک دستے میں میرے نام کا بھی اندراج کیا گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم جا کر میمونہ کو لے آؤ۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! میرا نام تو فلاں دستے میں لکھا جا چکا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہیں وہ کام پسند نہیں، جو مجھے پسند ہے؟ میں نے عرض کیا: جی بالکل، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر تم جا کر میمونہ کو میرے پاس لے کر آؤ۔ چنانچہ میں گیا اور ان کو لے آیا۔ یہ حدیث دلیل ہے کہ قابل اعتماد مسلمان غلام کو دوران سفر عورت کے ساتھ روانہ کیا جاسکتا ہے۔ (عبداللہ رفیق)
Musnad Ahmad, Hadith(11456)