۔ (۱۱۴۵۷)۔ عَنْ مَیْمُونَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تَزَوَّجَہَا حَلَالًا، وَبَنٰی بِہَا حَلَالًا، وَمَاتَتْ بِسَرِفَ فَدَفَنَہَا فِی الظُّلَّۃِ الَّتِی بَنٰی بِہَا فِیہَا، فَنَزَلْنَا فِی قَبْرِہَا أَنَا وَابْنُ عَبَّاسٍ۔ (مسند احمد: ۲۷۳۶۵)
ابو فزارہ سے روایت ہے، وہ یزید بن اصم سے اور وہ زوجۂ نبی سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب ان سے نکاح کیا اور جب ان کی رخصتی ہوئی تو آپ ان دونوں مواقع پر احرام کی حالت میں نہیں تھے اور ام المؤمنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی وفات سرف کے مقام پر ہوئی تھی، (عجیب حسن اتفاق ہے کہ) جس مقام پر ان کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ خلوت ہوئی تھی، ان کو وہیں دفن کیا گیا اور ان کی قبر میں میں اور ابن عباس رضی اللہ عنہ اترے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11457)