۔ (۱۱۴۶۵)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: لَمَّا دَخَلَتْ صَفِیَّۃُ بِنْتُ حُیَیٍّ عَلٰی رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فُسْطَاطَہُ حَضَرَ نَاسٌ وَحَضَرْتُ مَعَہُمْ لِیَکُونَ فِیہَا قَسْمٌ، فَخَرَجَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: ((قُومُوْا عَنْ أُمِّکُمْ۔)) فَلَمَّا کَانَ مِنَ الْعَشِیِّ حَضَرْنَا فَخَرَجَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِلَیْنَا فِی طَرَفِ رِدَائِہِ نَحْوٌ مِنْ مُدٍّ وَنِصْفٍ مِنْ تَمْرٍ عَجْوَۃٍ، فَقَالَ: ((کُلُوْا مِنْ وَلِیمَۃِ أُمِّکُمْ۔)) (مسند احمد: ۱۴۶۳۰)
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ جب ام المؤمنین سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خیمہ میں داخل ہوئیں تو لوگ آگئے، میں بھی لوگوں کے ساتھ آگیا، تاکہ ان کے ساتھ ولیمہ میں میں بھی شریک ہو جائوں۔ لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خیمہ سے باہر چلے گئے اور فرمایا: تم بھی اپنی ماں کے پاس سے اٹھ آئو۔ پھر جب پچھلا پہر ہوا تو ہم پھر جمع ہوگئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری طرف تشریف لائے، آپ کی چادر کے ایک پلو میں ڈیڑھ مد کے قریب عجوہ کھجوریں تھیں، آپ نے فرمایا: یہ کھاؤ، یہ تمہاری ماںکا ولیمہ ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11465)