۔ (۱۱۴۷۷)۔ أَخْبَرَنَا حُمَیْدٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ عِنْدَ بَعْضِ نِسَائِہِ، قَالَ: أَظُنُّہَا عَائِشَۃَ، فَأَرْسَلَتْ إِحْدٰی أُمَّہَاتِ الْمُؤْمِنِینَ مَعَ خَادِمٍ لَہَا بِقَصْعَۃٍ فِیہَا طَعَامٌ، قَالَ: فَضَرَبَتِ الْأُخْرٰی بِیَدِ الْخَادِمِ فَکُسِرَتِ الْقَصْعَۃُ بِنِصْفَیْنِ، قَالَ: فَجَعَلَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُولُ: ((غَارَتْ أُمُّکُمْ۔)) قَالَ: وَأَخَذَ الْکَسْرَتَیْنِ فَضَمَّ إِحْدَاہُمَا إِلَی الْأُخْرٰی فَجَعَلَ فِیہَا الطَّعَامَ، ثُمَّ قَالَ: ((کُلُوْا۔)) فَأَکَلُوا وَحَبَسَ الرَّسُولَ وَالْقَصْعَۃَ حَتّٰی فَرَغُوْا فَدَفَعَ إِلَی الرَّسُولِ قَصْعَۃً أُخْرٰی وَتَرَکَ الْمَکْسُورَۃَ مَکَانَہَاََََ۔ (مسند احمد: ۱۲۰۵۰)
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا یا کسی دوسری اہلیہ کے ہاں موجود تھے، کسی دوسری ام المؤمنین نے اپنے خادم کے ہاتھ کھانے کا ایک پیالہ بھیج دیا، تو آپ جس کے گھر تھے، اس نے اس خادم کے ہاتھ پر جھپٹا مار کر پیالے کو توڑ ڈالا۔ یہ عالم دیکھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمانے لگے: تمہاری ماں کو غیرت آگئی ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیالے کے ٹوٹے ہوئے دونوں ٹکڑوں کو اٹھا کر ایک دوسرے کے ساتھ ملایا اور کھانا اٹھا کر اس ٹوٹے ہوئے پیالے ہی میں ڈالنے لگے اور فرمایا: لو کھا لو۔ دوسرے موجود لوگوں نے کھانا کھا لیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھانا لانے والے خادم اور پیالے کو روک لیا، جب وہ کھانے سے فارغ ہوئے تو آپ نے اس خادم کو دوسرا پیالہ دے دیا اور ٹوٹا ہوا پیالہ رکھ لیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11477)