۔ (۱۱۴۸۲)۔ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنْ أَبِی قِلَابَۃَ عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَتٰی عَلٰی أَزْوَاجِہِ وَسَوَّاقٌ یَسُوقُ بِہِنَّ، یُقَالُ لَہُ: أَنْجَشَۃُ، فَقَالَ: ((وَیْحَکَیَا أَنْجَشَۃُ رُوَیْدَکَ سَوْقَکَ بِالْقَوَارِیرِ)) قَالَ أَبُو قِلَابَۃَ: تَکَلَّمَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِکَلِمَۃٍ لَوْ تَکَلَّمَ بِہَا بَعْضُکُمْ لَعِبْتُمُوہَا عَلَیْہِیَعْنِی قَوْلَہُ: سَوْقَکَ بِالْقَوَارِیرِ۔ (مسند احمد: ۱۲۹۶۶)
ابو قلابہ سے روایت ہے کہ وہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی ازواج کے پاس آئے۔ تو ایک شتر بان (حدی خوان) ان کے اونٹوں کو ہانکے جا رہا تھا۔ اس کا نام انجشہ تھا۔ آپ نے فرمایا، انجشہ! تمہارا بھلا ہو۔ تم ان آبگینوں کو ذرا آرام سے لے چلو۔ ابوقلابہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ایسا لفظ بولا کہ اگر تم میں سے کوئی اور آدمییہ لفظ بولتا تو تم اسے معیوب گردانتے۔ یعنی آپ نے اس سے کہا کہ ان آبگینوں کو آرام سے لے چلو۔
Musnad Ahmad, Hadith(11482)