۔ (۱۱۴۸۷)۔ عَنْ أَنَسٍ قَالَ: أُقِیْمَتِ الصَّلَاۃُ وَقَدْ کَانَ بَیْنَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَبَیْنَ نِسَائِہِ شَیْئٌ، فَجَعَلَ یَرُدُّ بَعْضَہُنَّ عَنْ بَعْضٍ فَجَائَ أَبُوْ بَکْرٍ فَقَالَ: احْثُ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! فِیْ أَفْوَاہِہِنَّ التُّرَابَ وَاخْرُجْ إِلَی الصَّلَاۃِ۔ (مسند احمد: ۱۲۰۳۷)
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نماز کے لیے اقامت ہو چکی تھییا نماز کی اقامت کا وقت ہو چکا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کی ازواج کے مابین کوئی بحث ہو رہی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو ایک دوسری سے چھڑانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اتنے میں سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے اور انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ان کے مونہوں میں مٹی ڈالیں اور آپ نماز کے لیے تشریف لے چلیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(11487)