۔ (۱۱۴۹۳)۔ عَنْ بُرَیْدَۃَ الْأَسْلَمِیِّ مِنْ حَدِیْثٍ طَوِیْلٍ: اِنَّ سَلْمَانَ الْفَارِسِیَّ رضی اللہ عنہ نَظَرَ اِلَی الْخَاتَمِ الَّذِیْ عَلٰی ظَہْرِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَآمَنَ بِہِ وَکَانَ لِلْیَہُوْدٍ فَاشْتَرَاہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِکَذَا وَکَذَا، الْحَدِیْثَ۔ (مسند احمد: ۲۴۱۳۸)
سیدنا بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، یہ ایک طویل حدیث ہے، اس میں ہے کہ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پشت مبارک پر مہر نبوت کو دیکھا اور ایمان لے آئے، یہیہودیوں کی ملکیت میں تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو خرید لیا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11493)