۔ (۱۱۴۹۴)۔ عَنِ ابْنِ أَبِی رَافِعٍ عَنْ أَبِی رَافِعٍ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بَعَثَ رَجُلًا مِنْ بَنِی مَخْزُومٍ عَلَی الصَّدَقَۃِ، فَقَالَ لِأَبِی رَافِعٍ: ((اصْحَبْنِی کَیْمَا تُصِیبَ مِنْہَا۔)) قَالَ: لَا حَتَّی آتِیَ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَأَسْأَلَہُ فَانْطَلَقَ إِلَی النَّبِیِّ فَسَأَلَہُ فَقَالَ: ((الصَّدَقَۃُ لَا تَحِلُّ لَنَا، وَإِنَّ مَوْلَی الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِہِمْ۔)) (مسند احمد: ۲۷۷۲۴)
سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنو مخزوم کے ایک فرد کو صدقات کی وصولی کے لیے بھیجا تو اس نے سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ سے کہا: تم بھی میرے ساتھ جانے کے لیے تیار ہو جاؤ تاکہ آپ کو بھی کچھ حصہ مل جائے؟ انہوں نے کہا:نہیں، جب تک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت نہ کر لوں، نہیں جاؤں گا، پس وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہمارے لیے صدقہ لینا حلال نہیں ہے اور کسی قوم کا غلام بھی اسی قوم کا فرد ہوتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11494)