۔ (۱۱۴۹۷)۔ عَنْ أَبِی مُوَیْہِبَۃَ مَوْلٰی رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: أُمِرَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنْ یُصَلِّیَ عَلٰی أَہْلِ الْبَقِیعِ، فَصَلّٰی عَلَیْہِمْ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لَیْلَۃً ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَلَمَّا کَانَتْ اللَّیْلَۃُ الثَّانِیَۃَ قَالَ: ((یَا أَبَا مُوَیْہِبَۃَ أَسْرِجْ لِی دَابَّتِی۔)) قَالَ: فَرَکِبَ فَمَشَیْتُ حَتَّی انْتَہٰی إِلَیْہِمْ فَنَزَلَ عَنْ دَابَّتِہِ وَأَمْسَکَتِ الدَّابَّۃُ وَوَقَفَ عَلَیْہِمْ، أَوْ قَالَ قَامَ عَلَیْہِمْ، فَقَالَ: ((لِیَہْنِکُمْ مَا أَنْتُمْ فِیہِ۔)) الْحَدِیْثَ۔ (مسند احمد: ۱۶۰۹۲)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلام سیدنا ابومویہبہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم ہواکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اہل بقیع کے حق میں دعائے مغفرت کریں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین مرتبہ ان کے حق میں دعائیں کیں، جب دوسری رات تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ابو مویہبہ! میری سواری پر پلان کسو۔ اس پر آپ سوار ہوگئے اور میں بھی ساتھ ساتھ پیدل چلتا گیا، آگے جا کر آپ اپنی سواریسے نیچے اترے اور میں سواری کو پکڑے کھڑا رہا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اہل بقیع کے پاس جا کھڑے ہوئے اور فرمایا: تم جس حال میں ہو تمہیںیہ حالت مبارک ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(11497)