۔ (۱۱۴۹۸)۔ عَنْ جَابِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((اَلْعَبْدُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ۔)) وَکَتَب رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَبْلَ أَنْ یَمُوْتَ إِلٰی کِسْرٰی وَقَیْصَرَ وَإِلٰی کُلِّ جَبَّارٍ۔ (مسند احمد: ۱۴۶۵۹)
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آخرت میں انسان اپنے محبوب کے ساتھ ہو گا۔ نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وفات سے قبل کسری، قیصر اور تمام سر کشوں کے نام خطوط لکھے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11498)