۔ (۱۱۴۹۹)۔ ثَنَا شَیْبَانُ عَنْ قَتَادَۃَ قَالَ: وَجَدْتُ مَرْثَدَ بْنَ ظَبْیَانَ قَالَ جَائَنَا کِتَابٌ مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَمَا وَجَدْنَا لَہُ کَاتِبًا یَقْرَؤُہُ عَلَیْنَا حَتّٰی قَرَأَہُ رَجُلٌ مِنْ بَنِی ضُبَیْعَۃَ: ((مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِلٰی بَکْرِ بْنِ وَائِلٍ، أَسْلِمُوا تَسْلَمُوا۔)) (مسند احمد: ۲۰۹۴۳)
قتادہ کا بیان ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے مرثد بن ظبیان کو پایا، انھوں نے کہا: ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مکتوب آیا اورہمیں کوئی ایسا آدمی نہ مل سکا جو ہمیں وہ پڑھ کر سناتا، بالآخر بنو ضبیعہ کے ایک آدمی نے وہ مکتوب پڑھا، اس میں یہ تحریر تھی: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے ابو بکر بن وائل کے نام، تم مسلمان ہو جائو، سلامت رہو گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11499)